صارفین بجلی کے بل مقررہ وقت پر جمع کروائیں :ایکسین رانا تنویر
میلسی(نامہ نگار ) میپکو ڈویژن میلسی کے ایکسین رانا محمد تنویر نے صارفین سے اپیل کی ہے۔
کہ وہ جون کے بجلی کے بل مقررہ وقت پر جمع کروائیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جاسکے ۔انہوں نے کہا اگر کسی صارف کو بل کی ادائیگی یا کسی اور مسئلے میں کوئی پریشانی ہو تو وہ بلا جھجک مجھ سے براہ راست رابطہ کرے میرے آفس کے دروازے ہر عام شہری کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے ۔