اوپن یونیورسٹی ، آزمائشی بنیادوں پر بنائے سوئفٹ سنٹرز بند : ذیشان علی
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر وہاڑی، ذیشان علی خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آزمائشی بنیادوں پر مختصر عرصے کے لیے بنائے گئے سوئفٹ سنٹرز کو بند کردیا ہے۔
طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے ریجن میں سوئفٹ سنٹرر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔جنہیں بعض تکنیکی وجوہات کی بنا ء پر جولائی 2024 سے بند کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ ادارے اور لوگ یونیورسٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کی کچھ ادارے اور افراد اب بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نام سے غیر قانونی جاب سینٹر اور کمپیوٹر کمپوزنگ سینٹرجیسے دھندے کرکے سادہ لوح افراد کو دھوکہ دیتے ہوئے لوٹ رہے ہیں ایسے سوئفٹ سینٹروں سے یونیورسٹی کا کوئی تعلق نہیں ۔