ہسپتالوں کو مثالی علاج گاہ بنانا حکومت کی اولین تر جیح :سلمیٰ سلیمان

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال ہیلتھ کونسل خانیوال کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر عمارہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ہادی حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انتظامی و خریداری امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ ہسپتالوں کو مثالی علاج گاہ بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،ہیلتھ کونسل کے بجٹ اور خریداری امور میں شفافیت لائی اور بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جائے ۔