ایڈیشنل ایکسین کا محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ

ایڈیشنل ایکسین کا محرم الحرام  کے روٹس کا معائنہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نوازبھٹی کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایکسین حسن پروانہ سب ڈویژن انجینئر ثاقب انعام نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی شیخ سمیع اللہ کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر اہل تشیع کے نمائندہ قائدین خاور حسنین بھٹہ اور دیگر لائسنس داران شامل تھے ۔ وفد نے محرم کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور ممکنہ مسائل کی نشاندہی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں