نشتر یونیورسٹی ہاسٹل میں پانی کی شدید قلت ،طلبہ پریشان
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ہاسٹل بھٹہ ہال سمیت دیگر ہاسٹلز میں شدید گرمی کے دوران پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں سمیت طلبا نے متعدد بار ہاسٹل انتظامیہ کو شکایت کی تاہم کئی روز گزر جانے پر بھی پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا جس کے باعث ڈاکٹروں سمیت طلبا شدید پریشانی کا شکار ہیں اس حوالے سے طبی تنظیم کے رہنما ڈاکٹر شہزاد ملانہ اور دیگر نے سوشل میڈیا پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری پانی کی قلت کا مسئلہ دور کیا جائے ۔