بوریوالا:خدمت مرکز کا پہلا سیلف سروس کیوسک نصب

بوریوالا:خدمت مرکز کا پہلا سیلف سروس کیوسک نصب

بورے والا(سٹی رپورٹر )پولیس خدمت مرکز کا پہلا سیلف سروس کیوسک نصب کر دیا گیا ضلع بھر میں ایسے کئی کیوسک لگانے۔۔

کے منصوبے کا پہلا قدم ہے جس کا مقصد بنیادی پولیس خدمات کو عوام کیلئے آسان،محفوظ اور قابل رسائی بنانا ہے ،خاص طور پر خواتین اور بزرگ افراد کیلئے یہ جدید خودکار کِیوسک پولیس خدمت مرکز کی تمام اہم سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں کردار کی تصدیق،ایف آئی آر کی نقول،کرایہ دار اور ملازمین کی رجسٹریشن، گاڑیوں کی تصدیق،گمشدہ اشیا یا دستاویزات کی رپورٹ،پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ و دیگر سروسز شامل ہیں اس کیوسک کے ذریعے شہری لرنر اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ موجودہ لائسنس کی تجدید کی سہولت بھی دستیاب ہے جو کہ ماضی میں طویل قطاروں اور بار بار دفاتر کے چکر لگانے سے مشروط تھی شاپنگ مال جیسے محفوظ اور کھلے مقام پر ڈرائیونگ لائسنس جیسی سہولتوں کی فراہمی ایک انقلابی قدم ہے یہ نہ صرف خواتین کو باوقار انداز میں خدمات حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے بلکہ انہیں معاشی اور سماجی طور پر خود مختار بنانے کی راہ بھی ہموار کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں