گرانفروشی‘ ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں جاری:لبنیٰ نذیر

 گرانفروشی‘ ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں جاری:لبنیٰ نذیر

لودھراں (سٹی رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی گرانفروشی ۔۔

، ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، اور ایسے اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض دکاندار خود ساختہ نرخ مقرر کرکے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے افراد کیخلاف بھی بلا امتیاز ایکشن لیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھاتاہم کچھ دکاندار وں نے دوبارہ تجاوزات قائم کرلی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لودھراں شہر کے شہریوں کی سہولت کے لیے ماڈل بازار کو جلد ہی ایک خوبصورت بازار میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں