مظفرگڑھ:چائلڈ پورنوگرافی کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )چائلڈ پورنوگرافی کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،،ملزم کے موبائل فونز کے فرانزک کا فیصلہ۔۔
،مزید متاثرین کی تلاش بھی جاری ،تھانہ صدر کے علاقے موضع سردار آباد میں جمعرات کے روز چائلڈ پورنوگرافی کا کیس سامنے آیا تھا،،ایک متاثرہ لڑکے (ا) کے سامنے آنے پر تھانہ صدر پولیس نے ملزم غلام فرید گبول کو بھی حراست میں لیا تھا،،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں تھانہ صدر میں گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اسلحہ کے زور پر لڑکے کے کپڑے زبردستی اتروائے اور اسکی نازیبا ویڈیوز بنائیں،ملزم نے متاثرہ لڑکے کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیں. پولیس کاکہنا ہے کہ نازیبا ویڈیوز کے مزید متاثرین کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ انکی مدعیت میں ملزم کیخلاف مزید مقدمات درج کیے جائیں ، گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کا فرانزک بھی کروایا جائیگا۔