لڑائی جھگڑے کے واقعات 2افراد شدید زخمی،مقدمہ قائم

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے لڑائی جھگڑوں میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔
سیتل ماڑی پولیس کو مغل پورہ سے شکیلہ بی بی نے اطلاع دی کہ ہمارا زمین کا تنازعہ چل رہا ہے ملزم نے میرے بھائی منیر احمد کو گولیاں مارکر زخمی کردیا جسے ریسکیو1122کی مدد سے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے قصوری چوک کے قریب 13سالہ محمد واصف موجود تھا کہ نامعلوم شخص آیا جس کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی نامعلوم شخص نے جاتے ہوئے واصف پر تیز دھار آلہ سے وار کرکے فرار ہوگیا ۔