مون سون سیزن ،واسا ملازمین کو پیشگی اقدامات کا حکم

ملتان(وقائع نگار خصوصی )واسا ملتان شہریوں کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے محرم الحرام کی آمد سے قبل اور مون سون سیزن کے پیشگی انتظامات کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔۔
ہفتہ کے روز دہلی گیٹ میں سیوریج لائن کی تبدیلی، فراہمی و نکاسی آب کی سروسز اور سیوریج شکایات کے ازالہ کو چیک کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے دہلی گیٹ چوک کے قریب18انچ قطر کی 120 فٹ سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیا اور موقع پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ سمن آباد، گلبرگ کالونی معصوم شاہ روڈ اور حافظ جمال روڈ کے گنجان آباد علاقوں کو سیوریج شکایات سے مکمل ریلیف دلوانے کے لئے مچھلی مارکیٹ کے علاقے میں وینچنگ مشین کے ذریعے ٹرنک سیوریج لائن کی صفائی کا کام جنگی بنیادوں پر کروانے کا حکم دیا اور دو گھنٹوں کے اندر موقع پر وینچنگ مشینیں پہنچا کر صفائی کا عمل شروع کروا دیا گیا۔