میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائی،13ٹرانسفارمرز اتارلئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز جوائنٹ آپریشن کر رہی ہیں ۔
پاورہائوس پاکپتن/رورل تونسہ/ سردار پور کبیروالہ میں ایک کروڑ11لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر13ٹرانسفارمرز، نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے 40سے زائدسنگل اورتھری فیز میٹرز اتارلئے گئے ۔ آپریشن کے دوران7بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کو موقع سے حراست میں لے لئے ۔ میپکو ، رینجرز اور پولیس فورسز نے چک حافظ صادق، مولیکا تارو، نورا آہلوکا، کنڈ مالیکہ ،ملک بہاول، چک عامر سوہارا، جنڈ، مامند بلوچ، شبیر چوک اور موضع بھوت میں 28لاکھ70ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 7نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی گئی اور میٹرز، ٹرانسفارمرز ، تاریں اتارلیں جبکہ نادہندگان سے 21 لاکھ 50 ہزار روپے واجبات وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔ چیکنگ کے دوران 2صارفین ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔