سیدنا عثمان غنی ؓ داماد رسول ؐ، جامع القرآن محسن امت تھے ،عبدالمالک آصف

سیدنا عثمان غنی ؓ داماد رسول ؐ، جامع القرآن محسن امت تھے ،عبدالمالک آصف

ملتان(کرائم رپورٹر )صدر پاکستان علمائکونسل ملتان ملک عبدالمالک آصف ملتانی نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی ؓخلیفہ ثالث ،داماد رسول ؐ اور جامع قرآن تھے عثمان غنی ؓ سابقین اسلام میں شامل اور عشرہ مبشرہ میں سے تھے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان علمائکونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد بہار مدینہ میں یوم شہادت سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے منعقد سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ شبیر الحق قاسمی ،ڈپٹی سیکرٹری مفتی عبدالقادر قادری ، قاری محمد طیب قاسمی نے کہا کہ انکی کنیت ذوالنورین ہے انہوں نے خاتم النبیین ؐ کی دو صاحبزادیوں سے نکاح کیا تھا پہلے رقیہ بنت محمد رضی اللہ تعالی عنہاانکی وفات کے بعد ان کلثوم بنت محمد رضی اللہ تعالی عنہا سے نکاح کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں