پٹرول چھڑک کر بھابھی کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار

سرائے سدھو(نامہ نگار)تلخ کلامی کے بعد پٹرول چھڑک کر اپنی بھابھی کو آگ لگانے والے ملزم کو سی سی ڈی نے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سرائے سدھو کے نواحی علاقے سردار پور کے رہائشی ملزم رمضان نے اپنی بھابھی فرحانہ زوجہ یوسف کو تلخ کلامی کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور زیر علاج ہے ،واقعہ کا مقامی تھانہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے سی سی ڈی خانیوال کو ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر اسحاق سیال انچارج سی سی ڈی ضلع خانیوال نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کو 24 گھنٹے سے قبل ہی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔