شدیدگرمی میں کام کرنیوالے ستھرا پنجاب ورکرز اصل ہیرو،اورنگزیب کھچی

شدیدگرمی میں کام کرنیوالے ستھرا  پنجاب ورکرز اصل ہیرو،اورنگزیب کھچی

میلسی (نامہ نگار )وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر گرمی کی شدت میں کام کرنے والے ستھرا پنجاب ورکرز اصل ہیرو ہیں،ضلعی انتظامیہ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ستھرا پنجاب ورکرز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹری ورکرز میں عید بونس تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر ثقافت اور ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب عملے میں پے آرڈز تقسیم کئے ۔اختتام پر وفاقی وزیرنے ڈپٹی کمشنر،اے ڈی سی فنانس مظفر خان،اے سی میلسی رانا زوہیب کریم،ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ارسلان حمید کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں