محنت کش کے پانی والے پمپ سے ڈیزل کی بو آنے لگی

محنت کش کے پانی والے پمپ سے ڈیزل کی بو آنے لگی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وہاڑی کے نواحی گاؤں 14 ڈبلیوبی میں محنت کش کے گھر میں لگے پانی والے پمپ سے ڈیزل کی بو آنے لگی ۔

 ریاض جوئیہ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں بتایاکہ تقریباً ایک ماہ قبل پمپ لگوایا،بور کے دوران کسی قسم کی بو محسوس نہیں ہوئی جیسے ہی بورنگ مکمل ہوئی اور پمپ نصب کیااور چلایاتوپانی سے ڈیزل کی بو آنا شروع ہوگئی جبکہ پانی کا رنگ بھی دودھ کی کچی لسی جیساہے ،ایک ماہ گزرگیا ڈیزل کی بو ختم ہوئی اور نہ ہی پانی کا رنگ تبدیل ہوا، صورتحال سے پورا خاندان پریشان اور اذیت میں مبتلا ہے ، دوسروں کے گھروں سے پانی بھر کرلا رہے ہیں۔ریاض جوئیہ ،اس کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ معدنیات سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری دورہ کریں تاکہ صورتحال واضح ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں