امریکن پلٹ شخص پر تاوان کیلئے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)امریکن پلٹ کو مسلح افراد نے تاوان کے لیے مختلف مقامات پر کاروں پر حبس بے جا میں رکھ کے تشددکیا،پھر مبینہ سہولت کار ایس ایچ او کنگن پور کے ذریعے ایس ایچ او ٹھنگی و کے حوالے کر دیا ۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ملتان کو امریکن پلٹ عامر حسین مگسی نے تحریری درخواست دی تو ان کے حکم پر تھانہ ٹھنگی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق چک 52ڈبلیو بی کھٹر کا امریکن پلٹ اعجاز حسین مگسی موروثی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے آبائی گھر آیا تو ایس ایچ اوٹھنگی مظہر فرید نے بلوایا مگر گیٹ پر موجود چار افراد نے کل آنے کا کہا، دوسرے دن ایس ایچ او نے خود معاملہ دیکھنے کے بجائے ا نہی نامعلوم چار افراد کے پاس بھیج دیاجنہوں نے وراثتی معاملے کے بیان لکھے ،اس دوران اغواکار چوہدری آصف ، شفقت حسین سات مسلح افراد کے ہمراہ داخل ہوئے اور سعد اکرام اور مثل امین سے رابطہ کرایا ،جو مختلف سوالات پوچھتے رہے ۔اس دوران ایس ایچ او کنگن پور اندر آیا اور کہا کہ اتنا ذلیل کروں گا مقدمے بناؤں گا کہ امریکہ نہ جا پاؤ گے اور گن پوائنٹ پراسٹامپ پیپر پر دس بچھڑیاں مالیتی 85 لاکھ اور 66 لاکھ دینے کی تحریر کرالی،پھر عاطف آصف نے میاں چنوں لے جا کر تشدد کیا، قتل کی دھمکیاں دیں،وہاں سے ساہیوال اورپھول نگر لے گئے اورمیرے اہلخانہ کو رقم اور بچھڑیوں کی ادائیگی کا فون بطور تاوان کراتے رہے ۔اڈہ شاہ کوٹ چوکی سے 50لاکھ تاوان اوردس بچھڑیاں دینے کیلئے ویڈیو کال کرائی جس ادائیگی کے بعد وہ ایس ایچ او کنگن پور عاطف کے ذریعے ایس ایچ او ٹھنگی کے حوالے کردیا۔متاثرہ نے واردات میں استعمال ہو نے والے فون نمبر ز بھی درج کرادیے اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے دادرسی کی اپیل کی ہے ۔مقدمہ درج کر لیا گیا۔