سیلون مالک سے ویزوں کے ذریعے 22لاکھ،68ہزارکا فراڈ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سیلون مالک سے ویزوں کے ذریعے 22لاکھ،68ہزارکا فراڈ کا انکشاف۔ کرم پور کے رہائشی سیلون کے مالک محمد سلیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان حیات۔۔۔
سلمان حیات سکنہ جمال پور نزد لاری اڈہ تحصیل حاصل پور ،محمد نوید سکنہ ملتان روڈ میلسی ،محمد جعفر سکنہ خان پور میلسی پرمشتمل گروہ نے سعودی عرب میں دو سیلون اوردوویز ے دلوانے کیلئے میرے اور محمد شہروز کیساتھ 13لاکھ روپے فی ویزہ کے حساب سے 26لاکھ روپے طے کئے ۔2جنوری 2024کو10لاکھ روپے روبرو گواہان ادائیگی کی، باقی ادائیگی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کردی ،انہیں کل ادائیگی 26 لاکھ روپے میں سے 22 لاکھ 68 ہزار روپے ادا کئے گئے ۔ بعد ازاں جعلساز گروہ نے اصل ویزوں کے بجائے ان کے کاپی دیدی اور 26لاکھ کی مکمل ادائیگی کا تقاضا کیا مگرویزے مانگنے پر ای نمبر تک نہ دیا اور پھر فون وصول کرنا بند کردیا۔ محمد سلیم کے مطابق یہ گروہ دیگر افراد ظفر اقبال وغیرہ کو بھی دھوکا دے چکا ہے ۔دریں اثنا کرم پور میں آل پاکستان ہیر ڈریسرز کے ارکان نے فراڈ کے شکار ہیر ڈریسر محمد سلیم کے ہمراہ احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انصاف فراہم کیا جائے ۔