کوٹ ادو میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ،عوام کی زندگی اجیرن

کوٹ ادو میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ،عوام کی زندگی اجیرن

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔۔۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی بندش کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ،شہری علاقوں میں روزانہ 6سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے ،بجلی کی بار بار بندش سے کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ گھریلو صارفین بالخصوص طلبہ، بزرگ اور مریض شدید اذیت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب واپڈا حکام کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا کوئی واضح شیڈول جاری نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری نوٹس لے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں