بہترین صفائی پر سینٹری ورکرز میں انعامی رقوم کے چیک تقسیم

بہترین صفائی پر سینٹری ورکرز میں انعامی رقوم کے چیک تقسیم

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں مثالی صفائی کے انتظامات پر سینٹری ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔۔۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے 956 سینٹری ورکرز کو فی کس 10 ہزار روپے کے اعزازیہ چیک تقسیم کئے گئے ،تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ورکرز نے عید جیسے بڑے تہوار پر اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے ادا کیں اور عوام کو ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کر کے ہمارے سروں کو فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بروقت آلائشوں کو ٹھکانے لگا کر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ،اس تاریخی کامیابی کا مکمل کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاتا ہے جن کی ہدایات پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ،سینٹری ورکرز نے نقد اعزازیہ چیک ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اس خراجِ تحسین کو اپنی محنت کا صلہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے صفائی اور بہتری کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں