ایئر پورٹ کے مین گیٹ پر کار سے پستول بمعہ گولیاں برآمد،ملزم گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) ایئر پورٹ کے مین گیٹ پر اے ایس ایف نے کار سے پستول بمعہ گولیاں برآمد کرکے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق اے ایس ایف نے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے مین گیٹ پر معمول کی تلاشی کے دوران کار سے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، کار ڈرائیور افضل کو گرفتار کرکے لائسنس کا پوچھا تو وہ دکھانے سے قاصر رہا،ملزم کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا، مزید کارروائی جاری ہے ۔