آم چوروں کی چوکیدار کے شور شرابا پر فائرنگ ،رکشہ چھوڑ کر فرار

 آم چوروں کی چوکیدار کے شور شرابا  پر فائرنگ ،رکشہ چھوڑ کر فرار

ملتان(کرائم رپورٹر)باغ سے آم چوری کرنے والے چوروں کی چوکیدار کے شور شرابا پر فائرنگ ،رکشا چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔۔

۔مخدوم رشید پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع بکھر بھیڑ میں رستم خان نے آم کا باغ ٹھیکہ پر لیا ہوا ہے جہاں سے پانچ سے چھ افراد آم چوری کررہے تھے کہ باغ کے چوکیدار نے دیکھ لیا اور شور شرابا شروع کردیا جس پر آم چوروں نے ہوائی فائرنگ کردی اور مکینوں کے جمع ہونے پر رکشا چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشا کو قبضے میں لیکر فرار چوروں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں