پولیس کوجھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفر آباد پولیس کو ۔۔
اقبال نے سرقہ بالجبر کی اطلاع دی ،پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور جانچ پڑتال کی گئی تو معاملہ کی تصدیق نہ ہوسکی ۔دریں اثنا ء تھانہ بی زیڈ پولیس کو احسن رسول نے جھگڑے کی جھوٹی اطلاع کرکے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا جبکہ آصف ملک نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔