وہاڑی کی سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر ، شہری پریشان

 وہاڑی کی سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر ، شہری پریشان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ستھرا پنجاب پروگرام کے شہر صاف کر نے کے دعووں کے برعکس وہاڑی کی سڑکوں پر ۔۔

گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگے ۔ شہریوں کے مطابق افسران اور اہلکاران فوٹو سیشن تک محدود ہیں ۔ شہر کے وسط میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں ۔ شہریوں کا اظہار تشویش اور وزیر اعلی پنجاب ۔کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ایک طرف وزیر اعلی پنجاب کے پنجاب بھر کو خوبصورت بنانے کے دعوے سنائی دیتے ہیں تو شہریوں میں صاف ماحول کی امید پیدا ہو نے لگتی ہے تو دوسری جانب ویسٹ کمپنی کے عملے کی مبینہ غفلت اور عدم توجہ کے باعث شہر کے وسط میں بنک روڈ کلب روڈ باغ والی مسجد کے قریبی علاقے اور دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں ان ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو سے شہریوں کا سانس لینا محال ہو گیاہے جبکہ ویسٹ م کمپنی کا عملہ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ڈیوٹی کی بجائے فوٹو سیشن پر توجہ دیتا رہتا ہے جس پر شہریوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب۔کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں