امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کا انتخاب کیا، عمران مصطفی

امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنی  تباہی کا انتخاب کیا، عمران مصطفی

ملتان (کرائم رپورٹر )ایران اپنی بقائکی جنگ لڑ رہا ہے ، اسرائیل نے ایران کی آزادی پر حملہ کیا جس جواب دینے کا ایران کو مکمل حق حاصل ہے۔۔

 ، ایران پر حملے سے اسرائیل کے مقاصد مزید واضح ہو چکے ہیں، امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر صدر پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب نے اہم ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پوری دنیا سمیت اپنے امریکی ووٹرز کو دھوکا دیا ہے ، ٹرمپ منافقانہ چال چلتے ہوئے ایک طرف امن کی بات کررہا ہے تو دوسری طرف دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے ،حکومت پاکستان ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی نامزدگی واپس لے ۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر ملتان خواجہ ندیم مدنی صدیقی، چیف آرگنائزر ملتان ملک عامر علی وینس، ڈویژنل رہنماؤں محمد ظہیر الیاس، سید منور شاہ اور قائم مقام سٹی صدر ملک عابد کالرو نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں