میپکو:اپ گریڈیشن، نقصانات میں کمی کیلئے 20منصوبے مکمل

میپکو:اپ گریڈیشن، نقصانات میں کمی کیلئے 20منصوبے مکمل

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوکے شعبہ کنسٹرکشن نے بجلی کے نظام کی بہتری اور توانائی کے نقصانات میں کمی کے لئے اپ گریڈیشن اور ۔۔

انرجی لاس ریڈکشن منصوبوں کے تحت20 منصوبے مکمل کر لئے ،ان منصوبوں پر مجموعی طور پر2 کروڑ73 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن فرحان شبیر ملک نے کہا کہ یہ منصوبے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور صارفین کو مستحکم و معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مکمل کئے گئے ، ان منصوبوں سے جہاں بجلی کی ترسیل میں بہتری آئے گی وہیں لائن لاسز میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے ،مئی 2025ء میں ملتان سرکل میں ڈیرہ محمدی یعقوب ٹائون، جمن والی موضع امیر پور اور مرید پور 3 سکیموں کی تکمیل پر 27لاکھ 20ہزارروپے لاگت آئی ، بہاولنگر سرکل میں مٹی رویہ اور ایجوکیٹرز سکول میں 2 سکیمیں مکمل کرنے پر33لاکھ79ہزارروپے ، بہاولپور سرکل میں بستی رمضان ورک والی اور بستی کھوئی والا میں دو سکیمیں مکمل کرنے پر 16لاکھ38ہزارروپے ، ڈی جی خان سرکل میں انصار کالونی، آدھی والا روڈ محمد پور اور وارڈ نمبر 5فتح پور میں 3سکیموں کی تکمیل پر 42لاکھ روپے ، خانیوال سرکل میں چک 14/Vاور محلہ شیخاں والا میں 2 سکیمیں مکمل کرنے پر37 لاکھ 20 ہزارروپے ، مظفرگڑھ سرکل میں بستی دایا چھوکا اور بستی ہمدانی میں دو سکیمیں مکمل کرنے پر 18لاکھ روپے ، رحیم یار خان سرکل میں بستی چناور اور بستی لطیف آباد میں دو سکیموں کی تکمیل پر34لاکھ70ہزارروپے ، وہاڑی سرکل میں چک 543/EBاور شرقی کالونی بوریوالہ میں 2 ایل ٹی سکیمیں مکمل کرنے پر 33لاکھ69ہزارروپے لاگت آئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں