ظلم، بربریت کے مقابلے ‘حق غالب رہتا ،زین قریشی

ملتان (کرائم رپورٹر)دربار عالیہ حضرت بہائوالدین زکریاؒ ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے حق کی خاطر باطل کے سامنے۔۔۔
سرجھکانے کی بجائے سر کٹانے کو ترجیح دی اور اپنے رفقائے کار کے ساتھ دین اسلام کی بقائکے لئے جو قربانی دی اسے تاقیامت یاد رکھا جائے گا ۔حالات جیسے بھی ہوں ظلم و بربریت اپنی جگہ، جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ۔47ویں عالمی حسینیہؓ کانفرنس ملتان میں عمائدین ملتان کی شرکت آپس میں اتحاد، یکجہتی ، اور بھائی چارے کی علامت ہے ۔کانفرنس کے بانی مخدوم سجاد حسین قریشی ؒ تھے جبکہ میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی اور میں گذشتہ 28 سا ل سے کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں تاہم دو سالوں کے دوران میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی اسیری اور میں جلاوطنی میں ہوں ذکرحسین ؓ تاقیامت جاری رہے گا آیت اللہ نسیم عباس نقوی نجفی (عراق) نے کہا کہ شہدائکربلا کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں آج ہم جن مصائب ومشکلات سے دوچار ہیں اسوہ شبیریؓ پر عمل پیرا ہوکر ہی مسائل در مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔