کسانوں اجناس کی قیمت دلانے کیلئے کوشاں ‘عاشق کرمانی

کسانوں اجناس کی قیمت دلانے کیلئے کوشاں ‘عاشق کرمانی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)محکمہ زراعت پنجاب اور فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سنٹر آف ایکسیلنس (فیس)و پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (پیک) کے اشتراک سے ’’موجودہ زراعت کی صورت حال اور سال 2025۔26 کیلئے حکمت عملی‘‘کے موضوع پر ورکشاپ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

 ورکشاپ میں وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ آج کے مشاورتی سیشن کا مقصد ایگریکلچر کے سٹیک ہولڈرز سے زرعی سیکٹر کے موجودہ سٹیٹس اور مستقبل کے لائحہ عمل کا ادراک کرنا ہے ۔یہ سیشن مالی سال 2025-26کے لئے زرعی سیکٹر کی بہتری کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کرنے میں مثبت پیش رفت ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس سیشن کا مقصد زرعی پیداوار و منافع میں اضافہ اور اس کا تسلسل برقرار رکھنا ہے ۔حکومت کسانوں کو انکی اجناس کی صحیح قیمت دلوانے کے لئے کوشاں ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ترجیح ’’ٹرانسفارمنگ ایگریکلچر پنجاب‘‘پروگرام کے تحت زرعی سیکٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔حکومت پنجاب نے میکنائزیشن کے فروغ کیلئے 30ارب روپے کا بلا سود قرض متعارف کروایا ہے ۔ اس ضمن میں زرعی مشینری کی رینٹل بنیادوں پر فراہمی کے لئے اگلے سال 10ایگری مالز تعمیر کئے جائیں گے ۔ پہلے سے جاری 4زرعی ایگری مالز کا 98فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں