آر پی اوکی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان ریجن کیپٹن (ر)محمد سہیل چودھری نے ریجنل پولیس آفس ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔
،مختلف علاقوں سے آئے سائلین کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے ۔ آر پی او ملتان نے کہا عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے اور ریجن بھر میں قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ، شہریوں کی داد رسی اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،سائلین کے مسائل کے فوری حل سے عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو رہا ہے ، ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ شہریوں کو بروقت اور منصفانہ انصاف فراہم ہو۔ آر پی او نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کو ذاتی دلچسپی لے کر حل کریں اور پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی سے رابطہ مضبوط کیا جائے ۔