اسسٹنٹ فورمین عارف گورائیہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
وہاڑی (خبرنگار) 220کے وی گریڈ اسٹیشن پر تعینات اسسٹنٹ فورمین چوہدری عارف گورائیہ کی ریٹائرمنٹ پر شاندار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکسین مبشر سلیمی نے کہا کہ باعزت نوکری اور باوقار ریٹائرمنٹ ایک سرکاری ملازم کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔ انہوں نے چوہدری عارف گورائیہ کی طویل اور شاندار خدمات کو سراہا۔اس موقع پر چوہدری عارف گورائیہ نے کہا کہ دورانِ ملازمت اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ ایمانداری سے نبھائیں، اور ساتھیوں کے ساتھ خاندان کی طرح وقت گزارا، جو یادگار رہے گا۔