پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے مثالی پروگرام ،عثمان طاہر

پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے مثالی پروگرام ،عثمان طاہر

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے حکومت پنجاب کا عوامی فلاح کیلئے اہم اور مثالی اقدام ہے۔۔۔

اس کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر تمام افراد اور خاندانوں کی رجسٹریشن کریں گی تاکہ بلا تفریق اور میرٹ پر مستحق خاندانوں کو مالی امداد، بنیادی سہولیات اور دیگر مراعات فراہم کی جا سکیں۔یہ بات انہوں نے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے اہلکاروں کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ میں ڈیوائسز تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رجسٹرڈ شہری ای بائیک، روشن گھرانہ، سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ اور دیگر عوامی فلاحی پروگراموں میں درخواست دینے کے اہل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے تاکہ ہر شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے ۔ اس پروگرام کے ذریعے حکومت کو عوامی ضروریات اور مسائل سمجھنے میں مدد ملے گی جس سے بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں