بجلی بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 54 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 54 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہے ، بجلی کی اچانک معطلی سے کے ٹو پمپنگ اسٹیشن کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کے باعث سینٹرل اور ویسٹ میں پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے ۔کے الیکٹرک حکام نے پمپنگ اسٹیشن کی مین کیبل میں فالٹ پیدا ہونے کی تصدیق کر دی۔ترجمان نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن نے ہنگامی بنیادوں پر متبادل فیڈر سے بیک فیڈ کا انتظام کیا، متبادل انتظام سے صبح 5:50 پر بجلی جزوی بحال ہوئی تاہم پمپنگ آپریشن مکمل بحال نہ ہوسکا۔محدود برقی استعداد کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں مزید کمی کا خدشہ ہے