ہل پارک کی ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی،میئر

 ہل پارک کی ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی،میئر

ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی،ملکیت ہے اور رہے گی،مرتضیٰ وہابشہر کو تقسیم اور نقصان پہنچانے والی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا ،پریس کانفرنس

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کی ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی۔کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی، کے ایم سی کی ملکیت ہے اور رہے گی۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ عید کے دوران لینڈ فل سائٹس پر 81 ہزار 525 ٹن آلائشیں لائی گئیں اور صفائی مہم کے دوران 88 ہزار 436 ٹن اینیمل ویسٹ اور کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کھالوں اور لاشوں کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا، شہر کو تقسیم اور نقصان پہنچانے والی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا اور عوامی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر طنزیہ تنقید کرتے ہوئے شعر کو تبدیل کر کے یوں پڑھا کہ، پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے ، جانے نہ جانے وسیم اور فاروق ہی نہ جانے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید پر صفائی آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف 40 مقدمات درج اور 14 گرفتاریاں ہوئیں۔شہریوں کو شکایات کے اندراج کے لیے براہ راست ہیلپ لائن فراہم کی گئی، اس ہیلپ لائن پر 4 روز میں 1 ہزار 333 شکایات موصول ہوئیں۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ 90 فیصد شکایات کا ازالہ کر کے شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ہل پارک کی اراضی پر قبضے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں جس پر علاقہ مکین احتجاج بھی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں