نشتر ہسپتال سے دو موبائل چور رنگے ہاتھوں گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)نشتر ہسپتال میں سکیورٹی اہلکاروں نے دو موبائل چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں تعینات سکیورٹی گارڈز کو دو مشکوک افراد پر شبہ ہوا۔۔
، جنہیں روک کر تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوئے ۔سکیورٹی عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر متعلقہ تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان اور محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے ۔