ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، تین زخمی

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے  بچہ جاں بحق، تین زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی کے قریب ٹریفک حادثے میں آٹھ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ باپ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔۔۔

پولیس کے مطابق محمد شوکت اپنے بچوں عبداللہ، ایمان اور فاطمہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اینٹوں سے لدی اوور سپیڈ ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں