سیوریج مسائل حل، تجاوزات ،مہنگائی کا خاتمہ کرینگے ، لبنیٰ نذیر
تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی جلد پوری ہوجائیگی،ڈی سی لودھراں کی گفتگو
لودھراں،کہروڑپکا(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا ) سیوریج ، تجاوزات اورخود ساختہ مہنگائی کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو بھی بہت جلد پورا کر دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نذیرصحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ر ڈاکٹر لبنی نذیر نے کہا پیرا فورس تربیتی مراحل سے گزر رہی ہے ، جلد کہروڑ پکا میں کام شروع کر دے گی ،ماڈل ریڑھی بازار پہلی ترجیح پر فعال کرانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات دید ہیں،کتے مار مہم جاری ہے ،شہری کہیں پر زخمی یا باؤلے کتے کو دیکھیں تو فوری مجھے یا اسسٹنٹ کمشنر کو بمعہ تصویر مطلع کریں۔ فوری کاروائی کی جائے گی ۔،سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وینچنگ کا عمل دوبارہ شروع کرائیں گے جبکہ دیگر مشینری کی مدد بھی لی جائے گی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید فعال کرایا جا رہا ہے ،خود ساختہ مہنگائی کا سبب بننے والوں کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے ۔