اے ڈی سی ریونیو کاپلس پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ
مشترکہ کھاتوں کی تقسیم تیز، ریونیو امور میں غفلت پر سخت کارروائی کا اعلان
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی بابر سلیمان کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں زیر التواء پارٹیشن فائلز، ناموں کی درستی، وانڈا جات اور نوٹیفائیڈ موضع جات سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران افسران کو بتایا گیا کہ پلس سسٹم میں غلطیوں کی بروقت درستی اور ریکارڈ کی تکمیل کیلئے سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے ۔بابر سلیمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے ، انتقالات جلد مکمل کرنے اور تمام ریونیو افسران و پٹواریوں کو ہدایت کی کہ کھاتوں اور رکارڈ میں موجود اغلاط فوری درست کر کے پلس سسٹم میں جمع کرائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت، سستی یا تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے اور تمام چکوک میں وانڈا جات سے متعلق عوامی آگاہی بھی یقینی بنائی جائے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شہباز شریف سمیت دیگر ریونیو افسر بھی موجود تھے ۔ بابر سلیمان نے ہدایت کی کہ تمام شعبہ ریونیو ٹیم ورک کے تحت پلس پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو ریونیو خدمات کے حصول میں سہولت مل سکے ۔