مخالفوں کا حملہ، موٹرسائیکل سوار زخمی، نقدی و موبائل بھی چھین لیا
کوٹ ادو (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مخالفوں نے موٹرسائیکل سوار پر حملہ کیا، اسے شدید زخمی کیا اور نقدی و قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔۔۔
تھانہ سٹی کوٹ ادو کے مطابق وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ 64 والی پل کے قریب ملزمان محمد شان، محمد رضوان اور محمد وقاص نے ان کے موٹرسائیکل کے راستے میں آ کر انہیں روکا۔ محمد شان نے پسٹل کے بٹ سے بھائی کے سر پر وار کیا اور محمد وقاص نے پسٹل تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں ملزمان نے ڈنڈوں اور مکوں سے حملہ کرتے ہوئے بھائی کی جیب سے موبائل فون اور نقدی 72 ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔