بلاول کی مولانا کو سندھ، بلوچستان حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان، کشمیر میں تعاون کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کو ایک اور بڑی پیشکش کر دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو باضابطہ دعوت دی سندھ اور بلوچستان حکومت آپ ہمارے ساتھ مل کر چلیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر یہ پیشکش لے کر مولانا کے پاس آئے، بلاول بھٹو کی پیشکش پر مولانا نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ون آن ون ملاقات میں کئی امور پر مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد سندھ اپوزیشن بھی حرکت میں آگئی، سندھ اپوزیشن کا وفد بھی جلد مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچے گا۔

پیر پگارا کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا جائیگا، پیر پگارا کے بیٹے راشد شاہ کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا، مولانا فضل الرحمان اور پیر راشد شاہ کے درمیان آج رات ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کا اعلیٰ سطحی وفد بھی صاحبزادہ پیر پگارا کیساتھ ہوگا، جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، معظم عباسی اور محمد خان جونیجو وفد میں شامل ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں