پاکستانی اور چینی بحریہ کی مشترکہ مشق سی گارڈین 4 کامیابی سے اختتام پذیر

کراچی :(دنیا نیوز) پاک بحریہ اورچینی بحریہ کی مشترکہ مشق سی گارڈین 4 کامیا بی سےاختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ مشق سی گارڈین 25 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہوئی جس کا مقصد باہمی عملی ہم آہنگی اور سمندری تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مشق میں کراچی میں 5روزہ پورٹ مرحلہ، شمالی بحیرہ عرب میں 2 روزہ سمندری مرحلہ شامل تھا، پی این ایس تیمور نے پورٹ وزٹ کے دوران پی ایل اے نیوی کے جہاز کا استقبال کیا۔

اِسی طرح بحری تنصیبات کا تعارفی جائزہ، پیشہ ورانہ تبادلہ خیال اور ینگ آفیسرز سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا، پورٹ وزٹ کے اختتام پر پاک بحریہ اور پی ایل اے نیوی کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں،  سی فیز کے دوران پاک بحریہ کی آبدوز کے ساتھ مشقیں اور لائیو گنری فائرنگ شامل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایل اے نیوی نے بحیرہ عرب میں مشترکہ گشت بھی کیا، مشق خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کیلئے دونوں بحری افواج کے عزم کا مظہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں