ترکیہ نے 24 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے فٹ بال شائقین کے طویل انتظار کا خاتمہ ہو گیا کیونکہ ترکیہ نے 24 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ترکیہ نے منگل کو پلے آف فائنل میں کوسوو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 1-0 سے یادگار فتح حاصل کی، جس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کے لیے کولیفائی کر لیا، ترکیہ آخری بار 2002 میں فیفا ورلڈکپ میں شرکت کر چکا تھا اور اب 24 سال بعد دوبارہ فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ترکیہ کے شائقین نے اس تاریخی کامیابی پر جشن منایا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جبکہ عالمی فٹ بال حلقوں میں بھی ترکیہ کی واپسی کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل عراق نے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو 1-2 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، عراق اس سے قبل صرف ایک بار 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا جہاں اسے اپنے گروپ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں