کراچی میں ایف بی آر اور صرافہ ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام، ہڑتال کی دھمکی دیدی
کراچی:(دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اورآل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمذاکرات ناکام ہوئے۔
چیئرمین ایف بی آر کی صدارت میں تین بار ملاقات ہوئی اور تینوں بار بے نتیجہ رہی، آل پاکستان صرافہ جیمرز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن 175سی کے اطلاق پر ملک گیر ہڑتال کریں گے۔
صدر قاسم شکارپوری کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے گولڈ ٹریڈرز175 سی کی شق کو قبول نہیں کریں گے، گولڈ انڈسٹری کی جانچ پڑتال کیلئےایف بی آر175 سی کےتحت افسران تعینات کرے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے دو افسران گولڈ شاپس پر تعینات ہوکر آڈٹ کریں گے، ایف بی آر افسران کسی بھی وقت لامحدود مدت کیلئےکاروبار کی جگہ پر بیٹھ سکتے ہیں۔
قاسم شکار پوری کا مزید کہنا تھا کہ اپریل کے مہینے کی چار تاریخ سے 175 سی کا اطلاق کردیا جائے گا جسے قبول نہیں کریں گے۔