ایرانی بحریہ کے شہید کمانڈر علی رضا تنگ سیری کی نماز جنازہ ادا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی بحریہ کے شہید کمانڈر علی رضا تنگ سیری کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا، نیوی کمانڈر علی رضا گزشتہ ہفتے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے، شہید کمانڈر نے 1980ء سے 1988ء کی ایران عراق جنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔

علی رضا کو 2018ء میں شہید آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی بحری شاخ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں