لاہور ڈی ایچ اے فیز 5: گھر میں آتشزدگی، 2 بچے جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع گھر میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

آگ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق اہلکار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو فائر فائٹرز کو دونوں بچے پہلے سے مردہ حالت میں ملے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ سعد اور 3 سالہ علیزہ کے نام سے ہوئی ہے، بچے سرونٹ کوارٹر میں اکیلے موجود تھے اور والدین نیچے گھر میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کمرے میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں