شہر میں بوگس چیک دینے والے پانچ ملزم گرفتار

شہر میں بوگس چیک دینے  والے پانچ ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔

سٹی شجاع آباد پولیس کو ذکی اللہ نیازی نے اطلاع دی کہ ملزم ریحان حسین نے 4 لاکھ 38 ہزار روپے وصول کر کے پیسوں کے عوض چیک دیا، جو بعد میں ڈس آنر ہو گیا۔اسی دوران سٹی شجاع آباد پولیس کو عبدالمتین نے بتایا کہ ملزم اویس نے 15 لاکھ روپے کی بابت چیک دیا، جو کیش نہ ہو سکا۔ سٹی جلالپور پولیس کو مرید حسین نے اطلاع دی کہ ملزم سعید الحق نے پیسے لے کر بوگس چیک جاری کیا۔سیتل ماڑی پولیس کو عدنان اکرم نے بتایا کہ ملزم نے موبائل خریداری کے لئے بوگس چیک استعمال کیا، جبکہ کینٹ پولیس کو زوہیب رسول نے اطلاع دی کہ ملزم غلام یاسین نے 8 لاکھ 83 ہزار روپے کے جعلی چیک جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں