ٹیپا :بورڈ فیسوں کی مد میں ریکوری نہ ہوسکی

ٹیپا :بورڈ فیسوں کی مد  میں ریکوری نہ ہوسکی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹیپا کا شعبہ انفورسمنٹ ڈائریکشن بورڈ فیسوں کی مد میں ریکوری نہ کرسکا،ٹیپا نے بھی شہر میں لگے ڈائریکشن بورڈز کی مد میں فیسوں میں اضافہ کیا۔

رواں مالی سال کے آغاز میں ہی نئی فیسوں کے نوٹسز جاری کیے گئے ، ٹیپا نے سابق فیصلے منسوخ کرتے ہوئے سالانہ فیسیں بھی عائد کر دیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹیپا انتظامیہ بورڈز کی فیسوں کی ریکوری نہ کرسکا، ٹیپا انتظامیہ نے پندرہ کروڑ روپے سے زائد فیسوں کی وصولی کے نوٹسز جاری کیے ، چھ ماہ کے دوران ٹیپا انتظامیہ صرف بیس لاکھ روپے کی ریکوری کر سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں