شہر میں سرچ آپریشنز مشکوک افراد کی چیکنگ
لاہور(کرائم رپورٹر )ایس پی سٹی بلال احمد نے نولکھا لنڈا بازار اور شاہدرہ کے گرد و نواح میں جاری سرچ آپریشنز کی خود نگرانی کی اور مختلف مقامات پر چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی۔پولیس کی بھاری نفری سمیت دیگر سکیورٹی فورسز بھی آپریشن میں شریک تھیں ۔ دورانِ کارروائی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں، گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز اور دکانوں کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق سپروائزری افسران نے تمام سرچ آپریشنز کی براہِ راست نگرانی کی۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے ناکے بھی لگائے ۔