بورے والا کاسیوریج سسٹم تباہ، گلیاں جوہڑ بن گئیں

بورے والا کاسیوریج سسٹم تباہ، گلیاں جوہڑ بن گئیں

مرضی پورہ، مدینہ کالونی، اختر ٹاؤن، سلمان ٹاؤن، وائی اور ایکس بلاک متاثر

بورے والا (سٹی رپورٹر) شہر کے متعدد علاقوں میں سیوریج کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے جس سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ متاثرہ علاقے میں مرضی پورہ، مدینہ کالونی، اختر ٹاؤن، سلمان ٹاؤن، وائی بلاک اور ایکس بلاک شامل ہیں، جہاں شہری گزشتہ 20 روز سے بدترین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔مکینوں نے بتایا کہ مرکزی سیوریج لائن کے ٹوٹنے کے بعد ڈسپوزل ورکس سے پانی کا اخراج مکمل طور پر رُک گیا ہے جس کی وجہ سے پورا نظام جام ہو گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور متعلقہ افسر جان بوجھ کر ضروری مشینری بند کر کے مسائل بڑھا رہے ہیں اور ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر خاموش بیٹھے ہیں۔

شہریوں میں ملک فیاض احمد ایڈووکیٹ، رانا طیب، افضل بٹ، انس بھٹی اور رانا عبدالرزاق نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیوریج نظام کی بحالی کی جائے اور ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔دوسری جانب ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کے مطابق ان کے محکمے کے تمام کام 5 دسمبر 2024 کو مکمل کر دئیے گئے تھے اور اب سیوریج کی نکاسی اور ڈسپوزل ورکس فعال رکھنا میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے اور شہر میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں