ملتان میں نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو نے خطے میں بجلی کی بہتر فراہمی اور ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
پی ایم یو ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے تعمیراتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔نئے 132 کے وی ڈی جی خان III گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی اور قبضے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔