میپکو آپریشن : ڈیفالٹرز سے 1 ارب روپے وصول

میپکو آپریشن : ڈیفالٹرز سے 1 ارب روپے وصول

13اضلاع کے 51ہزار925نادہندگان سے وصولی کرکے رقم خزانے میں جمع کروادی گئی ،44ہزار 969گھریلو ڈیفالٹرز سے 54کروڑ71لاکھ روپے وصول کئے گئے 3562ڈیفالٹر تاجروں سے 8کروڑ 88لاکھ، صنعتکاروں سے 17کروڑ 54لاکھ،کاشتکاروں سے 22کروڑ 67لاکھ ،دیگر کیٹگریز کے نادہندگان سے 97کروڑ حاصل کئے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کرکے ایک ارب روپے سے زائد واجبات وصول کرلئے ۔ چیف انجینئر /کسٹمرسروسز ڈائریکٹر میپکو سید جواد منصوراحمد نے کہا کہ میپکو ریجن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ جوائنٹ آپریشن کئے جارہے ہیں ۔ یکم نومبر تا 4دسمبر 2025ء کے دوران 13اضلاع میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف 51 ہزار 925 نادہندگان سے ایک ارب 4کر وڑ78 لاکھ 60 ہزار روپے واجب الادا رقم وصول کرکے خزانے میں جمع کروائی گئی ۔ان میں 44969 گھریلو ڈیفالٹرز سے54کروڑ71لاکھ روپے ، 3562 ڈیفالٹر تاجروں سے 8 کروڑ 88 لاکھ روپے ، 529  نادہندہ صنعتکاروں سے 17 کروڑ 54 لاکھ روپے، 2709 نادہندہ کاشتکاروں سے 22 کروڑ 67 لاکھ روپے ، دیگر کیٹگریز کے 156نادہندہ صارفین سے 97 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈڈیفالٹرز کی فہرست میں 14 ہزار957 رننگ ڈیفالٹرز سے 23 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کئے گئے جس میں 4ماہ سے 3 سال کی مدت والے 13001 گھریلو نادہندگان سے 11کروڑروپے ، 558 کمرشل ڈیفالٹرز سے ایک کروڑروپے ، 74 نادہندہ صنعتکاروں سے 70 لاکھ روپے ، 1286 نادہندہ زرعی ٹیوب کاشتکاروں سے 10 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ رننگ ڈیفالٹرز کی فہرست میں ایک ماہ سے 3سال کی مدت والے 10201 صارفین سے 20 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کئے گئے اس میں 8228 گھریلونادہندگان سے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے ، 1197کمرشل ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ، 141 نادہندہ صنعتی صارفین سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے اور 586 نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں سے 3 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ بجلی بلوں کی اقساط کروانے والے 26ہزار 767 صارفین سے 61 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکو کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں