لڑکی کو گھر سے اٹھا کر تشدد کرنے والے ملزم گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) درجنوں افراد کی موجودگی میں کمسن لڑکی کو گھر سے اٹھا کر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔۔
واقعہ شہانہ روڈ پر پیش آیا جہاں عامر نامی نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہو کر بارہ سالہ سدرہ کو زبردستی اٹھایا۔مزاحمت کرنے پر اس پر تشدد کیا گیا اور اسکے کپڑے پھاڑ دیے جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئی۔ اہل علاقہ نے بروقت مداخلت کر کے بچا لیا۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس ایچ او سٹی منصور کی قیادت میں نفری نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔